بورڈ آفـ ڈائریکٹرز

مفتی اسد اللہ شہباز

مفتی اسد اللہ شہباز

مفتی اسد اللہ شہباز جامعۃ الرشید کراچی کے سینئر اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ علمِ حدیث کے ماہر، شعبہ تخصصات کے ذمہ دار، اور اسلامی فلکیات کے ماہر ہیں۔ ان کی متعدد کتب فلکیات و ریاضی پر مشتمل ہیں۔ وہ الغزالی یونیورسٹی کے لیکچرار بھی ہیں۔ انہوں نے علومِ دینیہ میں ایم فل کیا ہے اور علمِ حدیث میں پی ایچ ڈی جاری ہے۔

ڈاکٹر زیاد علاوی

ڈاکٹر زیاد علاوی

ڈاکٹر زیاد علاوی عراق کے شہر بغداد سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف بغداد کے کالج آف انجینئرنگ میں کمپیوٹر انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ ان کے تحقیقی کام میں چاند دیکھنے کے نئے معیار پر دو مقالے شامل ہیں، جو بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔

محمد عبد اللہ

محمد عبد اللہ

محمد عبد الله ایک مدرّس، ماہرِ ریاضی، اور متخصص فی الإفتاء ہیں۔ انہوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی اور جامعۃ الرشید جیسے ممتاز اداروں میں تعلیم حاصل کی اور جامعۃ الرشید ہی میں تدریس کا آغاز کیا۔ وہ چار سال تک "حفاظ ایجوکیشن سسٹم" میں درسِ نظامی کے درجات کے مدرس رہے ہیں۔ اس وقت ایم ایس اِن اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کر رہے ہیں۔